Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار زیر تربیت سعودیوں کو روزگار

  ریاض .... پیشے اور تیکنیکی تربیت کے اعلیٰ ادارے کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہید نے بتایا ہے کہ24انسٹی ٹیوٹس میں 10638 سعودیوں کو ماہانہ 8ہزار ریال تنخواہ پر ملازم رکھ دیا گیا۔ یہ کام نجی ادارے کے تعاون سے انجام دیا گیا۔ نجی ادارے سعودی اور بین الاقوامی ٹرینرز کی خدمات کا بندوبست کررہے ہیں۔سعودی نوجوان 2سال کے دوران تربیتی کورس کرکے باقاعدہ ملازم ہوجاتے ہیں۔ اس دوران فروغ افرادی قوت فنڈ انہیں معاوضہ فراہم کرتا ہے۔ ہر انسٹی ٹیوٹ تربیت پانے والے نوجوان کو پہلے ہی دن سے 1500تا 3ہزار ریال اسکالر شپ پیش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور امریکہ کے تربیتی پروگراموں سے استفادہ کیا جارہا ہے۔2020ءتک 35شراکتی انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے۔

شیئر: