Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت مالاکنڈ اور پشین میں 695 فوڈ باسکٹس تقسیم

چار ہزار 865  انتہائی ضرورت مند افراد نے فائدہ اٹھایا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ اور صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں 695 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی سامان سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چار ہزار 865  انتہائی ضرورت مند افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
یہ پروگرام سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں اور ممالک کی مدد کےلیے فراہم کی جانے ولی امدادی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت فوڈ سیکیورٹی کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع غورک میں 400 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے جس سے دو ہزار 400 افراد نے فائدہ اٹھایا جبکہ یمن میں کھجور کے تین ہزار کارٹن تقسیم کیے جن سے 18 ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2015 میں اپنے آغاز سے لے کر شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے 173 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے 94 ممالک میں6.4 ارب ڈالر مالیت کے دو ہزار 625 منصوبوں پرعمل درآمد کیا ہے۔
کنگ سلمان سنٹر کی جانب سے دی جانے والی امداد سے مستفید ہونے والے ممالک میں اب تک یمن کے لیے 4.3 بلین، فلسطین کے لیے370 ملین، شام کے لیے384 ملین اور صومالیہ کے لیے 227 ملین ڈالر کے پروجیکٹس لگائے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی انسانی، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیاں دنیا کے تمام ضرورت مند ممالک بشمول عرب اور اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔
دنیا بھر کے 54 ممالک میں کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرکی جانب سے1,367 پروجیکٹس اور پروگرام کے تحت امدادی کام سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔

شیئر: