عسیر میں پہاڑی ثقافتی میلہ شروع، 25 ممالک کے طائفوں کی شرکت
اتوار 21 جنوری 2024 10:23
’میلے کا افتتاح 20 سعودی اور 25 غیر ملکی طائفوں کے لائیو پرفارمنس سے ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر میں تیسرا پہاڑی ثقافتی میلہ شروع ہوگیا ہے جو 8 مقامات پر 27 جنوری تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خمیس مشیط کی شاہراہ شہزادہ سلطان میں میلے کا افتتاح 20 سعودی اور 25 غیر ملکی طائفوں کے لائیو پرفارمنس سے ہوا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں روزانہ شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک مختلف ملکوں کے طائفے پہاڑی رنگ میں نغمے اور رقص پیش کریں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حالیہ میلے میں 15 نئے غیر ملکی اور چار سعودی طائفوں کا اضافہ کیا گیا ہے‘۔
’اب میلے میں 40 مختلف ممالک کے طائفے سعودی تہذیب وثقافت کے علاوہ بین الاقوامی ثقافت کو اجاگر کریں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ وزٹر بسطۃ قابل، شمسان قلعہ، بن عضوان ویلیج، مالک پیلس، آل مشیط پیلس، أبو سراح پیلس، أبو نقطہ قلعہ اور بن حمسان ویلیج میں غیر ملکی طائفوں کی لاوئیو پرفارمنس دیکھ سکتے ہیں‘۔