Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 22 جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 279 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔ 
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 61 پیسے، اماراتی درہم  76روپے  19  پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 45 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 83 پیسے، کویتی دینار کی 909 روپے 25 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 3 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 3 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 2 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 3 پیسے رہی۔

شیئر: