مکہ مکرمہ: حرم مکی شریف کے ائمہ کو وقت ہر وقت سیکیورٹی اہلکاروں گھیرے رکھتے ہیں ۔ ان اہلکاروں کا کام حرم مکی شریف کے ائمہ کی سلامتی اور حفاظت ہے۔ حرم کے ائمہ کی سیکیورٹی پر مامور افراد خصوصی صفات کے حامل ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حرم مکی شریف کے ائمہ کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار ائمہ کو گھر سے نکلنے کے بعد گھیر لیتے ہیں اور ان کے گرد حلقہ بنائے انہیں بحافظت محرام تک لے جاتے ہیں۔ یہ فریضہ دن میں 5وقت ادا کیا جاتاہے۔حرم مکی شریف کے امام کی سیکیورٹی کی نگرانی آپریشن روم میں موجود اہلکار کیمروں سے بھی کرتے ہیں۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نماز کے دوران بھی نہ صرف امام کو سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں بلکہ حرم کے مائک کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران چند ایک واقعات ایسے بھی ہوئے جن میں نفسیاتی مریض افراد حرم مکی شریف کے امام پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
بشکریہ: سبق