ساحلوں کی صفائی کے لیے جدید روبوٹ
روبوٹ کے ذریعے ہرقسم کا کچرا صاف کیا جاسکتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
بحر احمر اور امالا سیاحتی منصوبوں کو ڈیولپ کرنے والی کمپنی ریڈ سی گلوبل نے کہا ہے کہ ساحلوں کی صفائی کے لیے جدید طرز کا روبوٹ استعمال ہو گا تاکہ ساحلوں کو فضلہ جات سے پاک صاف رکھا جا سکے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریڈ سی گلوبل کمپنی کا کہنا کہا ہے کہ ساحلوں کی صفائی کے لیے جو روبوٹ ڈیزائن کیا گیا ہے وہ نئے طرز کا ہے، یہ پلاسٹک کا ہر طرح کا کچرا او رملبہ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں ساحلی ریت کو خوش منظر بنانے کے نظام سے بھی آراستہ ہے۔ روبوٹ ایک سینٹی میٹر حجم کے کچرے تک کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
الیکٹرانک روبوٹ ریموٹ سسٹم کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کی خوبی یہ بھی ہے کہ ماحول کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچائے بغیر مکمل صفائی پر قادر ہے۔
روبوٹ ایک گھنٹے میں تین ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کر سکتا ہے۔