جدہ میں کورنیش روڈ ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی
’سمندر سے اٹھنے والی اونچی لہروں کا پانی سڑک پر آگیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے جدہ کے ساحل پر کورنیش روڈ دوبارہ کھول دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’کورنیش روڈ کو ٹریفک کی سلامتی کے لیے بند کیا گیا تھا‘۔
واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب تیز ہوا کے باعث سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے لگیں۔
سمندر سے اٹھنے والی اونچی لہروں کا پانی سڑک پر آگیا تھا۔
محکمہ ٹریفک نے لوگوں کی سلامتی کے لیے کورنیش روڈ بند کردی تھی۔فقیہ ایکیوریم سے مشرق کی جانب ٹریفک کو موڑ دیا گیا تھا۔