ریاض۔۔۔۔شہزادہ خالد بن طلال بن عبدالعزیز نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کی گورنر شپ کے دوران انہیں ایک مرتبہ 10دن کیلئے قید کرادیا تھا۔شہزادہ خالد نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ سلمان نے مجھے کسی خاص کام کرنے سے منع کیا تھا اور انتباہ دیا تھا کہ اگر تم نے یہ کام دوبارہ کیا تو تمہیں جیل بھیج دیا جائیگا۔ مجھ سے غلطی کا ارتکاب ہوا اور بالآخر مجھے جیل بھیج دیا گیا۔ 2دن حوالات کے افسر کے ہمراہ زمین پر لیٹ کر گزارنے پڑے ۔ رہائی کے بعد شاہ سلمان نے مسکراتے ہوئے پوچھا تھا کہ سرکاری ضیافت کیسی رہی؟ اگرد وبارہ تم نے یہ حرکت کی تو یقین رکھو پھر جیل بھیج دیئے جاؤگے۔ شاہ سلمان یہ کہہ کر مسکرانے لگے تھے۔