Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ کے وزیر اعظم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

’نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے استقبال کیا ہے۔
ہالینڈ کے وزیر اعظم کے سرکاری استقبالیہ میں وزیر مملکت کابینہ کے رکن عادل الجبیر، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبد العزیز بن عیاف ، ہالینڈ میں سعودی سفیر زیادہ بن معاشی العطیہ اور ریاض میں ہالینڈ کے سفیر جینٹ البیرڈا بھی موجود تھے۔

شیئر: