سعودی عرب کی 10 بڑی کمپنیوں کی فہرست جاری
’سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی کمپنی آرامکو ہے جس کا حجم 1.98 ٹرلین ڈالر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی کمپنی آرامکو ہے جس کا حجم 1.98 ٹرلین ڈالر بتایا جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹر نیشنل میگزین’‘ نے مارکیٹ ویلیو کے حساب سے سعودی عرب کی 10 بڑی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست کے مطابق راجحی بینک سعودی عرب کی دوسری بڑی کمپنی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 95.462 بلین ڈالر ہے۔
تیسرے نمبر پر بینک الاہلی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 65.222 بلین ڈالر ہے۔
فہرست میں دنیا میں شہرت رکھنے والی کمپنیوں کا نام بھی درج ہے جس میں سابک چوتھے نمبر ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 63.277 بلین ڈالر ہے ۔
پانچویں نمبر پر ایس ٹی سی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 55.823 بلین ڈالر ہے۔
اسی فہرست میں طرح معادن کمپنی 48.335 بلین ڈالر، اکواپاور 47.568 بلین ڈالر، ڈاکٹر سلیمان الحبیب29.641 بلین ڈالر، بیک الریاض 23.240 بلین ڈالر اور الانما بینک 23.012 بلین ڈالر ہے۔