Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ میونخ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچ گئے

شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے وفد کی قیادت کررہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جرمنی میں منعقد ہونے والی ’میونخ امن کانفرنس 2024 ‘ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ میونخ امن کانفرنس 2024 میں شریک دیگر اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
کانفرنس میں موجودہ عالمی حالات کے حوالے سے کی جانے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی جائے گی جس میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دورہ جرمنی کے دوران برادر اور دوست ممالک کے وفود کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گےجس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

شیئر: