مصر سے 2 سعودیوں کی ائیرایمبولنس کے ذریعے مملکت منتقلی
مریضوں کو مصر کے شہر اسکندریہ سے روانہ کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ مصر میں زیر علاج دو سعودیوں شہریوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مریضوں کی حالت خراب ہونے پر ان کو قاہرہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سعودی عرب منتقل کیا گیا۔
مریضوں کی مملکت منتقلی کا عمل متعلقہ مصری حکام کے تعاون اور اسکندریہ میں سعودی قونصل خانہ کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔
واضح رہے کہ اندرون وبیرون ملک شہریوں کی سلامتی سعودی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کی طبی امداد کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔