Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مسام پروجیکٹ کے تحت یمن میں مزید 768 بارودی سرنگیں صاف

اب تک یمن میں چارلاکھ 32 ہزار606  بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے 10 سے 16 فروری 2024 کے درمیان یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 768 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے دو اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 112 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ،654 بغیر دھماکے کی ڈیوائسزکو تباہ کیا۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
مسام پروجیکٹ سعودی عرب کی جانب سے ان متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جس نے یمنی شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کےلیے راستے صاف کیے ہیں۔
یمن کے گورنریٹ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، لحج، صنعا، البیضا، تعز، الحدیدہ، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے منیجگ ڈائریکٹر اسامہ کے مطابق 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 32 ہزار606  بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ایک اندازے کے مابق یمن جنگ کے آغاز سے اب تک 50 لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ بہت سے اپنی زمینوں پر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔

شیئر: