Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نان آئل قومی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے: وزیر خزانہ

’وزارت خزانہ مقامی کمپنیوں کو مالی مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے پر ابھار رہی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نان آئل قومی پیدوار میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے کہ جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ شرح 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت خزانہ مقامی کمپنیوں کو مالی مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے پر ابھار رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کمپنیوں کو قرض کے آلات آسان کرنے اور منافع بخش صکوک جاری کرنے پر راغب کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت نے گزشتہ 5 برسوں سے 3 سال سے 50 سال تک کے لیے منافع بخش سکیمیں تیار کر رہی ہے‘۔
ریاض میں تداول کے زیر اہتمام مالی مارکیٹ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’وژن 2030 کو متعارف کرانے کے بعد حکومت مالی استحکام اور مشکل أوقات میں اپنے وعدوں کی پابندی کرنے کا ثبوت دیا ہے تاکہ دنیا کو مالی استحکام کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں منعقد فارم میں 3 ہزار سے زیادہ سرمایہ کار اور مالی ماہرین کے علاوہ مختلف کمپنیوں اور مالی اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔
مذکورہ فارم کل منگل تک جاری رہے گا جس میں مختلف مالی ماہرین خطاب کریں گے۔

شیئر: