سعودی عرب نے میچورٹی انڈیکس میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
’گورنمنٹ سروسز میچورٹی انڈیکس میں سعودی عرب نے 93 فیصد شرح حاصل کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے الیکٹرانک اور موبائل گورنمنٹ سروسز میچورٹی انڈیکس میں دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت یونائیٹڈ نیشن اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا نے سعودی عرب کو میچورٹی انڈیکس دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک اور موبائل گورنمنٹ سروسز میچورٹی انڈیکس میں سعودی عرب نے 93 فیصد شرح حاصل کی ہے۔
سعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے سربراہ انجینئر احمد بن محمد الصویان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کو بین الاقوامی مقام ڈیجیٹل گورنمنٹ کی طرف تبدیلی کی کو ششوں پر ملا ہے‘۔
’سعودی قیادت کی سرپرستی سے حکومت وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرتے ہوئے ڈیجیٹل خدمات میں بہتری آئی ہے‘۔
’جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے بہتر سے بہتر سروس کی فراہمی حکومت کا اولین ہدف ہے‘۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے کے تحت ہر سال 17 ممالک کی میچورٹی انڈیکس کے حساب سے فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔
اس میں ممالک میں عوامی اور بزنس کے حوالے سے 84 حکومتی خدمات کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔