Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس کا لوگو ، پانچ خاص علامتیں کیا ہیں؟

’لوگو میں ’یوم تاسیس  1727‘کے الفاظ ایک ہی عربی رسم الخط میں لکھے گئے ہیں‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے یوم تاسیس کے حوالے مختلف تاریخی اور جوہر معانی رکھتا ہے جو سعودی ریاست کی شان، بہادری اور اور عزت و فخر سے جڑے ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق لوگو میں پانچ خاص علامتیں ہیں جو دیکھنے والوں کو پیغام دیتی ہیں۔
 لوگو کے وسط میں سعودی معاشرے کے مردوں کی بہادری کی علامت دکھائی گئی ہے جس میں ایک مرد کو ملک کا پرچم اٹھائے دکھایا گیا۔
 یہ علامت سعودی پرچم کی سر بلندی کے لیے ملک کے شہریوں کی طرف سے ہر چیز کی قربانی کے سچے جذبہ حب الوطنی کا اظہار ہے۔
دوسری علامت کھجور جو ترقی، زندگی اور سخاوت کی نشاندہی کرتی ہیں۔
 تیسری علامت بازار ہے ہے جو اتحاد اور سماجی ثقافتی ہم آہنگی کے ساتھ اقتصادی نقل و حرکت اور تنوع کا اظہار کرتی ہے۔
 چوتھی علامت عربی گھوڑا ہے۔ یہ ایک ایسا عنصر جو شہزادوں اور بہادروں کی بہادری اور دلیری کو ظاہر کرتا ہے۔
پانچویں علامت باز ہے جو قوت وسطوت اور قدیم روایتی شوق کی نشانی ہے۔
اس لوگو میں ’یوم تاسیس  1727‘کے الفاظ ایک ہی عربی رسم الخط میں لکھے گئے ہیں۔ یہ رسم الخط متعدد نسخوں سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا جس میں پہلی سعودی ریاست کی تاریخ کو دستاویز کیا گیا تھاتاکہ لوگو کا جامع پیغام ان اقدار فخر، جوش، صداقت اور ایک دوسرے پر انحصار، مہمان نوازی، سخاوت، علم اور سائنس سے جڑا ہوا ہے۔
 

شیئر: