امارات کی دو جامعات ٹاپ 6 عرب یونیورسٹیوں میں شامل
اتوار 25 فروری 2024 21:50
رینکنگ کےلیے درخواست دینے والی یونیورسٹیوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی دو جامعات عرب یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں ٹاپ 6 میں شامل ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق الامارات العربیہ المتحدہ یونیورسٹی نے عرب دنیا میں تیسری رینکنگ حاصل کی ہے۔
عرب رینکنگ آف یونیورسٹیز (اے آر یو) 2023 کے مطابق عرب ممالک میں قائم جامعات کے معیار اور دیگر حوالوں سے ڈیٹا جمع کیا ہے۔
اے آر یو نے 2023 کے حوالے سے 16 عرب ممالک میں قائم 208 یونیورسٹی میں سے 115 اعلی درجے کی جامعات سے جو ڈیٹا تیار کیا ہے اس کے مطابق امارات یونیورسٹی عرب جامعات میں تیسرے جبکہ شارجہ یونیورسٹی چھٹے نمبر پر رہی۔
اے آر یو کے مطابق ٹاپ 25 رینکنگ میں سعودی عرب، مصر، تیونس، اردن، کویت اور عراق کی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
واضح رہے عرب جامعات کی رینکنگ کےلیے درخواست دینے والی یونیورسٹیوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں