Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی سوڈان اور یمن میں امدادی مہم جاری

یمن میں مستفیض ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد رہی(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سوڈان اوریمن میں امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ضرورت مند خاندانوں کو اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سوڈان کے صوبے سنار میں 8 ہزار 873 پناہ گزینوں کو انکی ضرورت کے مطابق اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے متاثر ہونے والوں کو غذائی اشیا کی فراہمی کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے میں سنار صوبے میں 720 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔
دریں اثناء شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے یمن کی کمشنری تعز میں 6 ہزار سے زائد اشیائے ضروریہ پرمشتمل کارٹن تقسیم کیے جن سے 36 ہزار افراد مستفیض ہوئے۔

سوڈان کے صوبے سنار میں 8 ہزار 873 پناہ گزینوں میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں(فوٹو ،ایس پی اے)

واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگرضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے علاوہ ازیں ایسے علاقے جہاں پینے کے صاف پانی کی قلت ہو وہاں مرکز کی خصوصی ٹیموں کی جانب سے کنوئیں کھودنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

شیئر: