بدھ کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ کی جانب سے متفقہ رائے دینے کے موقعے پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھیڑ معمول سے کچھ زیادہ تھی۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سنانے کا وقت ساڑھے 11 بجے مقرر کر رکھا تھا لیکن اس سے کافی دیر پہلے ہی پیپلز پارٹی کے رہنما عدالت عظمٰی پہنچنا شروع ہو گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرادری مقررہ وقت پر عدالت پہنچے تو کمرہ عدالت کے باہر سکیورٹی کا عملہ چوکس ہو گیا اور کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
-
بھٹو صدارتی ریفرنس، عدالت کے باہر ’تین بڑوں‘ کا پروٹوکولNode ID: 819056