متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القاسمیہ میں ایک چار سالہ ایشیائی بچہ رہائشی عمارت کی 20 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
الامارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس کے سربراہ کرنل سیف الرزی نے بتایا کہ ’پولیس کو ایک بچے کے عمارت سے گرنے کی اطلاع ملی۔ فوری طور پر پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔‘
’بچہ پیٹ کے بل پڑا ہوا تھا اور اس کی موت ہوچکی تھی۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔‘
کرنل سیف الرزی نے بتایا’ بچے کی والدہ کے مطابق جس وقت بچہ کمرے کی کھڑکی سے گرا وہ کچن میں تھیں۔‘
پولیس نے بچے کا خیال نہ رکھنے، اس کا بستر غلط جگہ رکھنے اور لاپرواہی پر اہل خانہ کے خلاف رپورٹ درج کی ہے‘۔
پولیس سربراہ نے بچوں کا خیال رکھنے کی اہمیت اور انہیں کسی بھی صورت تنہا نہ چھوڑنے پر زور دیا۔