سروسز سیز ہونے پر گاڑی کا استمارہ تجدید ہوگا؟
ٹریفک چالان کی عدم ادائیگی پرگاڑی فروخت کی جاسکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی سروسز سیز ہونے کی صورت میں گاڑی کا ملکیتی کارڈ’استمارہ‘ تجدید نہیں کرایاجاسکتا۔ خلاف ورزی ختم کرانے اور سروسز بحال کرنے کے بعد ہی استمارہ کی تجدید ممکن ہوتی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا کہ ’وزارت کے سسٹم میں سروسز سیز ہیں اس صورت میں گاڑی کا استعمارہ تجدید کرایاجاسکتا ہے؟
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ سروسز سیز ’ایقاف خدمات‘ کی صورت میں تمام معاملات بند کردیئے جاتے ہیں اس لیے گاڑی کا استمارہ بھی تجدید نہیں کرایاجاسکتا۔
دریں اثنا ٹریفک چالانز کی موجودگی کے حوالے سے ادارہ کا کہنا تھا کہ جس شخص کے ذمہ ٹریفک چالان موجود ہوں اور انہیں ادا نہ کیے جانے کی صورت میں گاڑی فروخت کی جاسکتی ہے تاہم اس کےلیے لازمی ہے کہ استمارہ ایکسپائرنہ ہو۔