Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین رمضان میں کسوہ کمپلیکس کا دورہ کرسکتے ہیں

حرم شریف لائبریری کا دن میں کسی بھی وقت وزٹ کیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں رمضان پلان کے نفاذ کے بعد اس حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان انجینیئر ماہر بن منسی الزاہرانی نے بتایا کہ رمضان پلان 1445ھ  کے تحت مسجد الحرام صفائی کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ اطراف کا ماحول صحت مند اور محفوظ رہے۔ صفائی کارکنان اور سپروائزرز کو اس حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ زائرین کی آمد ورفت کو محفوظ اور منظم بنانے کےلیے داخلی اور خارجی راستوں پر ایک ہزار مختلف رنگوں کی مضبوط پلاسٹک واک شیٹس بچھائی گئی ہیں۔


روشنی اور ساؤنڈ سسٹم کے لیے ماہر ٹیم ہر وقت موجود ہوتی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

الزہرانی نے وضاحت کی کہ مسجد الحرام میں روشنی کا بہتر انتظام رکھنے کے لیے بھی تربیت یافتہ کارکنان موجود ہیں جو روشنی اورساؤنڈ سسٹم کی نگرانی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایئرکنڈیشننگ سسٹم کی نگرانی کے لیے ماہر عملہ تعینات ہے۔
اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زائرین کو رمضان میں مسجد الحرام لائبریری اور نمائش دیکھنے جبکہ کسوہ کمپلیکس کا دورہ بھی کرنے کا موقع فراہم کیاجاتا ہے۔ زائرین رمضان میں کسوہ کمپلیکس کا دورہ کرسکتے ہیں۔ جس کے لیے مختلف اوقات مقرر ہیں۔
جبکہ  شاہ فہد گیٹ کی دوسری منزل پر حرم شریف لائبریری کا دن میں کسی بھی وقت وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: