مکہ مکرمہ میں بیوی پر تشدد کرنے والا غیر ملکی گرفتار
’گرفتار شدہ شخص میانمار کا ہے، اس کی ویڈیو وائڑل ہوگئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے و الے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص میانمارکا ہے اور اس کی بیوی کو پیٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔