Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی عطیات مہم: پہلے دن ایک بلین ریال جمع ہوگئے

’احسان پورٹل کے ذریعہ قومی فلاحی مہم رمضان کے آخر تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو : سبق)
قومی فلاحی مہم کے تحت شروع ہونے والی عطیات مہم میں پہلے دن ایک بلین ریال کے عطیات جمع ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز  کی طرف سے 40 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 30 ملین ریال جمع ہوئے ہیں۔
احسان پورٹل کے ذریعہ قومی فلاحی مہم رمضان کے آخر تک جاری رہے گی جس میں کسی بھی وقت عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ط
احسان پورٹل پر سعودی شہری و غیر ملکی سمیت تجارتی ادارے بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف بینک کے ویب سائٹ کے ذریعہ بھی عطیات جمع ہوسکتےہیں۔
 
 

شیئر: