Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد الحرام میں 24 گھنٹے ماحول کی نگرانی کی جاتی ہے‘

ہوا میں آلودگی زیادہ ہونے پر اس کا تدارک کیا جاتا ہے ( فوٹو: سکرین گریب)
مسجد الحرام میں ادارہ صحت نگہداشت کے ڈائریکٹر حسن السویھری کا کہنا ہے کہ ’مسجد الحرام میں 24 گھنٹے ماحول کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی آلودگی سے محفوظ رکھا جاسکے‘۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ ’تحفظ ماحولیات کے قومی مرکز نے مملکت کے تمام علاقوں میں ہوا میں آلودگی کی پیمائش کے لیے انتہائی حساس آلات نصب  ہیں جن کے ذریعے ہوا میں آلودگی کے تناسب کا فوری اندازہ لگا کر اس کا تدارک کیا جاتا ہے۔‘
مسجد الحرام میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ’ قومی مرکز نے مسجد الحرام میں بھی سینٹر قائم کیا ہے جہاں انتہائی حساس آلات ہمہ وقت ہوا میں آلودگی کے تناسب کی رپورٹ دیتے ہیں۔ ہوا میں آلودگی زیادہ ہونے کی رپورٹ ملتے ہیں اس کا تدارک کیا جاتا ہے۔’

شیئر: