Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ کے آخری قافلے کی راونگی

مہمانوں نے دورے پر خوشی کا اظہارکیا اور مہمان نوازی کی تعریف کی (فوٹو: ایس پی اے)
شاہی ضیافت میں مختلف ممالک سے عمرہ کے لیے آنے والے مہمانوں کے چوتھے گروپ کا آخری قافلہ اتوار کو وطن روانہ ہوگیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی نگرانی میں شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ کے آخری قافلے میں 16 ممالک کے 250 افراد جن میں ممتاز اسلامی شخصیات شامل تھیں۔

قافلے میں 16 ممالک کے 250 افراد جن میں ممتاز اسلامی شخصیات شامل تھیں۔( فوٹو: ایس پی اے)

ان کا تعلق ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک پاکستان، بنگلہ دیشِ، انڈیا، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، ترکیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ترکمانستان، کرغیزستان، کوسوو، آذربائیجان، قازقستان، تاجکستان اور روس سے ہے۔
شاہی مہمانوں نے مسجد نبوی میں حاضری دی۔ مدینہ منورہ کے مقدس مقامات، مسجد قبا، شاہ فہد قرآن کمپلیکس کا دورہ کیا۔ بعد ازاں عمرہ ادا کیا اور مکہ مکرمہ کے تاریخی مقامات دیکھے۔
شاہی مہمانوں نے دورے پر خوشی کا اظہارکیا اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔

شیئر: