Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سالہ بچی چوتھی منزل سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی

سعودی عرب کی عفیف کمشنری میں دو سالہ بچی چوتھی منزل سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی۔
بچی کے والد کا کہنا تھا’ مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا، میرا وہ کونسا عمل تھا جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے بچی کو محفوظ رکھا۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ کو سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد نے کہا کہ’ بچی اپنی بہن کے ساتھ کھیل رہی تھی معلوم نہیں بہن نے کس طرح اسے کھڑکی کے باہر دھکیل  دیا مگر وہ نیچے گرنے کے باوجود وہ بالکل محفوظ رہی۔‘
والد کا مزید کہنا تھا’ مجھے نہیں معلوم کہ میرا وہ کونسا عمل تھا جس نے بچی کو نقصان پہنچنے سے محفوظ رکھا، شاید والدین کی اطاعت یا صدقہ و خیرات دینا‘۔
’ جب بچی کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے توانہوں نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بچی مکمل طور پر محفوظ ہے، اسے کچھ نہیں ہوا۔‘
والد کا کہنا تھا ’ کرسی پربیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کسی جسم کے زمین سے ٹکرانے کی آواز سنائی دی جب دیکھا تو میری بچی تھی۔ ایک لمحے کو میں سمجھا کہ بچی مر چکی ہے میں نے اسے اٹھایا تو اس کی سانس آرہی تھی۔ ایمبولینس طلب کی اور ہسپتال میں بچی کا معائنہ کرایا تو وہ بالکل صحت مند تھی۔

شیئر: