رفح کے پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم
’پناہ گزین کیمپ میں 500 غذائی پیکٹ تقسیم ہوئے ہیں جو 3500 افراد کے لیے کافی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے رفح علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امدادی سامان کی تقسیم فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے ہوئی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پناہ گزین کیمپ میں 500 غذائی پیکٹ تقسیم ہوئے ہیں جو 3500 افراد کے لیے کافی ہیں‘۔
’تقسیم کئے جانے والے سامان میں کھجور، چاول، دالیں، آٹا اور خشک راشن کے علاوہ بچوں کا دودھ بھی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان کی تقسیم دراصل غزہ کے لیے سعودی امدادی مہم کا حصہ ہے‘۔