اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے توانائی کے وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے تمام مشکل صورتحال میں برادر ملک کی طرف سے بھرپو ر تعاون کو سراہا۔
وفاقی ویزر سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان میں خصوصاً ترسیلاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقعوں کو اجاگر کیا۔سردار اویس احمد خان لغاری نے موجودہ حکومت کی طرف سے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کا یقین دلایا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق نواف المالکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی مواقع تلاش کرنے کے لیے سعودی تاجروں کے لیے تعاون کا اعادہ کیا۔