Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا: میسی

رومانوی نہیں ہوں، لیکن اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے (فوٹو العربیہ)
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ ’ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہے، جب انہیں محسوس ہوا کہ اب کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں ہوں تو فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔
العربیہ کے مطابق ایم بی سی بگ ٹائم پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میں اس محبت کےلیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ  سعودی عرب آنے پر مجھے ملتی ہے۔ انہوں نےدوبارہ سعودی عرب آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا ’ سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کےلیے ہمیشہ شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے اس ملک کی ثقافت اور منفرد مقام پر جواس نے حاصل کیا ہے خوشی ہے۔ مملکت میں ملنی والی محبت سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور امید ہے شائقین بھی ہمارے میچوں سے محظوظ ہوں گے‘۔
میسی نے مزید کہا’ وہ خود احتسابی کرنا جانتے ہیں، انہیں معلوم ہوتا ہے کب وہ اچھا کھیل رہے اور کب کارکردگی خراب ہے، جب یہ محسوس ہوگا کہ کارکردگی دکھانے اور اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے قابل نہیں ہوں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا، تاہم ابھی وہ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔‘
ان کاکہنا تھا’ ہمیشہ مقابلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا کیونکہ مجھے یہی پسند ہے۔‘
اپنی ذاتی زندگی سے متعلق فٹبال اسٹار نے کہا ’ رومانوی نہیں ہوں، لیکن اپنے گھر والوں کا خیال رکھنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا بالخصوص بچوں کے ساتھ فٹبال اور ویڈیو گیمز کھیلنا پسند ہے۔‘

شیئر: