Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا ترکیہ کے صدر اور عمان کے فرمانروا سے عید کی مبارکباد کا تبادلہ

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور سلطنت عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔ 
سرکاری حبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عدہ اور ترکیہ کے صدر نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلووں اور متعدد شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ تازہ ترین علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد اور سلطنت عمان کے فرمانروا ہیثم بن طارق نے ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
انہو نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ خوشی کا یہ موقع دونوں ممالک، برادر عوام اور پوری مسلم دنیا کے لیے مسلسل خوشحالی اور ترقی لائے۔

شیئر: