Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہالینڈ، ڈنمارک اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ملاقاتیں لکسمبرگ میں جی سی سی، یورپی یونین فورم کے موقع پر ہوئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو لکسمبرگ میں جی سی سی،یورپی یونین فورم کے موقع پر ڈنمارک، ہالینڈ اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور خصوصا غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ہالینڈ کی ہم منصب برنس سلوٹ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
ان کی سپورٹ اور فروغ کے طریقوں پر بات چیت کی گئی جو دونوں دوست ممالک اور عوام کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔
متعدد علاقائی اور بین الااقوامی امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سعودی سفیر خالد بن ابراہیم الجندان، یورپی یونین میں سعودی مشن کی سربراہ ھیفا الجدیع اور وزارت خارجہ کی مشیر منال رفوان بھی موجود تھیں۔

شیئر: