Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور بحرین کا علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ کام کی ضرورت پر زور

دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ابوظبی میں بحرین کے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی ہے۔
خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے بحرین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، دونوں ممالک کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ اور دونوں ممالک کے عوام کے روشن مستقبل کو مستحکم کرنے کے لیے امارات کی خواہش کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ خلیجی اقدامات سے متعلق مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں حالیہ پیش رفت بالخصوص غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کا جائزہ لیا۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ’خطے کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ کام کی ضرورت ہے تاکہ کشیدگی پر قابو پایا جاسکے جس سے خطے کے استحکام، اور یہاں کے لوگوں کے تحفظ کو خطرہ ہے۔

شیئر: