Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام ترکی ریزرو میں سرخ گردن والے شتر مرغ کے تین بچوں کی پیدائش

یہاں مختلف اقسام کے 179 پودے بھی موجود ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جمعے کو نایاب اور سرخ گردن والے شترمرغ کے تین بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پرندے مملکت کے شمالی علاقے میں ایک صدی سے معدوم تصور کیے جاتے تھے اب اتھارٹی کی کوششوں سے ان کی واپسی ہوئی ہے۔

نیچر ریزرو میں جنگلی حیات کی 1358 اقسام ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2021 کے آخر میں شترمرغ کی باز آباد کاری کا پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت پرندوں کی ایک جوڑی کے لیے مناسب قدرتی رہائش قائم کرنا تھا۔ جس کے  نتیجے میں  شتر مرغ نے خود کو ریزرو کے ماحول میں ڈھال کیا  اور2024 کے موسم بہار میں پہلی بار 12 انڈے دیے۔
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو میں جنگلی حیات کی تقریبا 1358 اقسام موجود ہیں۔ یہ ریزرو 91500 مربع کلو میٹر کے رقبے پر قائم ہے اور اسے دوسرا سب سے بڑا رائل ریزرو کہا جاتا ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے 179 پودے بھی موجود ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: