سعودی عرب میں محکہ تعلیم نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث پیر 29 اپریل کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عاجل نیوز نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو جدہ، رابغ، خلیص، مدینہ منورہ اور المھمد سمیت کئی علاقوں کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے۔