سعودی دارالحکومت ریاض میں سکیورٹی فورس نے ایک لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سبق نیوز نے محکمہ امن عامہ کےبیان کے حوالے سے بتایا مملکت میں مقیم شامی شہری کو اینٹی سائبر کرائم کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
ملزم کو ابتدائی قاونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں کو نقصان پہنچانا، انہیں ہراساں کرنا،بلیک میل کرنا یا تشہیر کرنا سائبر کرائم میں شمار ہوت اہے جس پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔