Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن 2024: جدہ ایئرپورٹ عازمین کے خیرمقدم کے لیے تیار، آپریشنل پلان کی منظوری

اس کا مقصد عازمین کی حفاظت، سلامتی اور آرام کو یقینی بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ ایئرپورٹ پر حج سیزن 2024 کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری دی گئی ہے۔ کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تینوں ٹرمینل اور لاونجز تقریبا 1.2 ملین عازمین کی گنجائش  کے لیے تیار ہیں۔
سی ای او مازن بن محمد جوہر نے کہا کہ’ آپریشنل پلان کو تمام ضروریات کے مطابق ہے جس کا مقصد ایئرپورٹ کے ذریعے آنے والے عازمین کی حفاظت، سلامتی اور آرام کو یقینی بنانا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق یہ منصوبہ نو مئی سے شروع ہوکر تمام عازمین حج کی آمد تک جاری رہے گا۔
اس میں ٹرمینل ون، نارتپ رمینل اور حج و عمرہ لاونج کمپلیکس سمیت تمام ایئرپورٹ لاونجر کا مکمل آپریشن شامل ہوگا۔
پورے حج سیزن کے دوران تمام مسافروں کی آمد اور روانگی کےایک معیاری پیٹرن پرعمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ٹرمینل میں مجموعی طور پر پاسپورٹ کے طریقہ کار کے لیے 411 سے زیادہ پلیٹ فارم، لگیج چیک ان کےلیے 440 ، 56 لوڈنگ برج، 54 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز، 29 کنویئر بیلٹ، 28 بس گیٹ اور چار صحت مراکز ہیں۔ گروپ کے سامان کی ہینڈلنگ کے لیے دو ایریا بھی مختص کیے گئے ہیں۔
 کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر تمام اہلکار عازمین حج کی خدمت اور ان کے روحانی سفر کے دوران طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
اس سے قبل سعودی سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی نے بتایا تھا کہ اس سال مملکت کے چھ ایئرپورٹس پر عازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
سات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین مملکت پہنچیں گے۔ 3.4 ملین نشستیں موجود ہیں۔

شیئر: