Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی روڈ اتھارٹی نے حج سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں

اتھارٹی کے مطابق تقریبا 4 ہزار کلومیٹر شاہراہوں پرترقیاتی کام کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ مکہ مکرمہ جانے والی شاہراہوں کی اصلاح و مرمت اور تزئین کے تمام امور مکمل ہو چکے ہیں۔‘
العربیہ نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ جانے کے لیے مختلف سمتوں سے تقریباً 4 ہزار کلومیٹر شاہراہوں پر ترقیاتی کام کیا گیا۔
158 کلومیٹر روڈ کی ری کارپیٹنگ کی گئی جبکہ 403 مقامات پرشاہراہوں کے گڑھوں اور پڑنے والی دراڑوں کو درست کیا گیا ہے۔
اصلاحی امور کے تحت اتھارٹی نے 2361 کلومیٹرطویل شاہراہوں کے اطراف کی لائننگ کو دوبارہ درست کیا۔ اطراف میں جمع ہونے والی 1240 کیوبک میٹر ریت اٹھائی گئی جبکہ مختلف وادیوں میں 421 مقامات پر پانی کی گزرگاہوں کی صفائی کی گئی۔
دیگر اداروں کی طرح سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی عازمین کی بہتر خدمت کے لیے ترقیاتی امور مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
علاوہ ازیں روڈ اتھارٹی کے قائم قام سی ای او انجیئنربدرالدلامی نے مشاعرمقدسہ اور دیگر دیگرمقامات کا دورہ کیا تاکہ اصلاح و مرمت کے کاموں اورعازمین کے استقبال کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

شیئر: