Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری شہری کے قتل میں ملوث پاکستانی کو سزائے موت

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تھا ( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ مکہ ریجن میں بدھ کو مصری شہری کے قتل میں ملوث پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے‘۔
عکاظ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ پاکستانی شہری ھارون کمال محمد کمال خان نے مصری شہری محمد صبحی عبدالحمید جامع کو تیز دھار آلے کے وار سے ہلاک کردیا تھا‘۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ تفتیش میں ملزم نے اقرار جرم کرلیا۔
بعدازاں کیس کرمنل کورٹ کو بھیجا گیا جہاں تمام شواہد اور اقبالی بیان کے روشنی میں سزائے موت کا حکم صادر کیا گیا۔
ملزم نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں سابقہ فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا بحال رکھی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا’ عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بدھ 15 مئی کو قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا‘۔

شیئر: