Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کے لیے عالمی سطح پرقانونی وسائل استعمال کیے جائیں، سیکرٹری جنرل اوآئی سی

مستقل امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ )
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کےلیے عالمی سطح پرقانونی وسائل کو فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین طہ نے بحرین کے دارالحکومت  منامہ میں منعقدہ 33 ویں عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایسے فیصلے لینے کی ضرورت ہے جو فلسطینی بھائیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے اورخون ریز جنگ کو رکونے کے لیے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ’ان تمام فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کی جانب سے ریاست فلسطین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے صادر ہوئے ہیں ، ہمیں ان فیصلے اور اقدامات کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہئے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو انکا جائزہ حق دلوانا ہے‘۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ دیرپا اور مستقل امن کے حصول کےلیے واحد راستہ مذاکرات ہیں ‘۔
انہوں نے صومالیہ میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ’ہم نے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنے کےلیے جامع انداز میں کام کیا ہے ، عالمی سطح پرنفرت انگیز تقاریر وغیرہ کے رجحانات کو ختم کرنے کے لیے مختلف تہذیبوں اور مذاہب کے مابین  بات چیت اور مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے‘۔

شیئر: