سعودی عرب نے عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کی صدارت سنبھال لی
سعودی عرب نے عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کی صدارت سنبھال لی
جمعہ 17 مئی 2024 23:34
عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر توجہ رہی۔ (فوٹو ایس پی اے)
عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم ( الائیکسو) کا 27 ویں سیشن جمعے کو جدہ میں سعودی عرب کی زیر صدارت ہوا۔
ایس پی اے کے مطابق اجلا س کے دوران عراق نے تنظیم کی صدارت مملکت کے حوالے کی جو 2026 تک جاری رہے گی۔ 26 ویں اجلاس جس کی مدت دو سال تھی اس کی صدارت عراق کے پاس تھی۔
سعودی وزیر ثقافت، قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے چیئرمین شہزادہ بدر بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وزیر تعلیم و قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے وائس چیئرمین یوسف البنیان نے اجلاس میں شریک ممالک کے وفد، وزرا اور عہدیداروں کا خیرمقدم کیا۔
27 ویں سیشن کی مدت مئی 2026 کو ختم ہوگی۔ (فوٹو ایس پی اے)
14 سے 17 مئی تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 22 عرب ممالک کے وزرا اور کمیٹیوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
تعلیم، ثقافت اور سائنس کے حوالے سے مملکت کے عزم کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یوسف البنیان نے اس موقع پر کہا کہ ’ہم تاریخ، ورثے، فنون اور اسلامی تہذیب کے شہر جدہ میں تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے‘۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کی نیابت وزیر تعلیم نے کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
انہوں نے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے مصری امیدوار ڈاکٹر خالد عنان کی نامزدگی کے لیے مملکت کی حمایت کی تصدیق کی۔ وہ اس عہدے کے لیے واحد عرب امیدوار ہیں۔
عراق کے وزیر تعلیم ڈاکٹر ابراہیم الجبوری اپنی تقریر میں گزشتہ سیشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور مختلف پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔
تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ولد اعمر نے کانفرنس کی میزبانی پر سعودی قیادت اور جدہ شہر میں اس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں