انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری 17ویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بارے میں کرکٹ حلقے جہاں ابھی تک آر سی بی کی جیت پر بات چیت کر رہے ہیں وہیں میچ کے بعد پیش آنے والا ایک واقعہ بھی زیرِبحث ہے۔
سنیچر کو بنگلور کے چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے سی ایس کے کو 27 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
اس میچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سی ایس کے وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ ختم ہو جانے کے بعد آر سی بی کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایم ایس دھونی کا کھانوں کے لیے پاکستان جانے کا مشورہNode ID: 823231
-
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف مقدمہ درجNode ID: 828336
-
آئی پی ایل: ایم ایس دھونی نے چنئی سپر کنگز کی کپتانی چھوڑ دیNode ID: 845836
حیران کن طور پر ایم ایس دھونی اپنی ٹیم کے ساتھ آر سی بی کی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تاہم دوسری جانب پِچ پر آر سی بی کی پوری ٹیم جیت کا جشن منا رہی ہوتی ہے اور اس دوران ایم ایس دھونی بغیر ہاتھ ملائے واپس چلے جاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم ایس دھونی جشن مناتی آر سی بی کی ٹیم کے حوالے سے کچھ اشارے بھی کرتے ہیں اور پھر گراؤنڈ سے واپس پویلین چلے جاتے ہیں۔
ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی آر سی بی کے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ہوئے سپورٹ سٹاف سے ہاتھ ملاتے ہیں اور پھر پویلین چلے جاتے ہیں۔
For how long a man wait for a hand shake, RCB Was Celebrating their qualification for playoffs . Dhoni was like, You go ahead with your celebrations, I’m leaving #RCBVCSK pic.twitter.com/pSB7QD8CUw
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) May 19, 2024