مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آج موسم غبار آلود رہے گا
’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آج ہفتے کو مطلع غبار آلود ہوگا‘ (فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات فہد العتیبی نے کہا ہے کہ کل جمعہ کو کویت کا علاقہ الجہرا دنیا کا گرم ترین مقام تھا جہاں 51 سینٹی گریڈ ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’کویت شہر میں 49 اور العبدلی میں 50 ڈگری رہی‘۔
دریں اثنا سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آج ہفتے کو مطلع غبار آلود ہوگا‘۔
’اسی سی ملتی جلتی کیفیت تبوک، الجوف، حائل قصیم اور ریاض میں بھی رہے گی جہاں تیز ہوا بھی چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگا جبکہ درمیانے درجے کی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، خلیص، الکامل اور جموم میں گرد آلود ہوا اڑے گی جو رات 11 بجے تک رہے گی‘۔