Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کا ریاض میں باکسنگ کے شاندار مقابلے کرانے پرسعودی عرب کو مبارک باد

پاکستانی نژاد باکسر محمد حمزہ شیراز نےامریکی باکسر ولیمز کو ناک آوٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کر لیا تھا۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کو کنگڈم ارینا ریاض میں باکسنگ کے عالمی مقابلے منعقد کرانے پر مبارک باد دی ہے۔
اتوار کو ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’بردار ملک سعودی عرب کو ریاض کے کنگڈم ارینا میں باکسنگ کے شاندار مقابلے منعقدا کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مقابلوں میں پاکستانی نژاد نوجوان سپر سٹار شیراز حمزہ کی جیت پر بہت خوشی ہوئی۔ ہمیں آپ پر فخر ہیں اور جلد آپ کو پاکستان میں بطور عالمی چیمپیئن خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔‘
خیال رہے سنیچر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی نژاد باکسر محمد حمزہ شیراز نے مدمقابل امریکی باکسر ولیمز کو ناک آوٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کر لیا تھا۔

شیئر: