Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریت کے طوفان کیوں کم ہوگئے؟

قصیم اور حدود شمالیہ ریجنز میں 100 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ریجنل سینٹر فار ڈسٹ اینڈ سینڈ سٹروم  وارننگ نے کہا ہے کہ مملکت میں گرد وغبار اور ریت کے طوفانوں میں مئی 2024 کے دوران 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو گزشتہ 20 برسوں کے دوران مئی کے مہینے کی سب سے کم شرح ہے۔
عاجل ویب کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز میں موسمیاتی امور کے ایگزیکٹیو نائب صدر اور ریجنل سینٹر فار ڈسٹ اینڈ سینڈ سٹروم  وارننگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرجمعان القحطانی نے بتایا کہ مملکت کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں گردوغبار اور ریت کے طوفانوں میں 80 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ قصیم اور حدود شمالیہ ریجنز میں 100 فیصد کمی دیکھی گئی۔
جمعان القحطانی نے کہا کہ الاحسا میں 86 فیصد، ریاض  میں 95 فیصد اور القصیم و عرعر میں 100 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے اس بہتری کی وجہ مملکت کے وژن 2030 کے تحت ماحولیات کے شعبے میں مملکت کی مسلسل کوششوں کو قرار دیا۔ ان کوششوں کا مقصد دھول اور ریت کے طوفانوں کے اثرات کو محدود کرنا اور مستقبل کےلیے ماحولیاتی استحکام کو بڑھانا ہے۔
واضح رہے سعودی ریجنل سینٹر فار ڈسٹ اینڈ سینڈ سٹروم  وارننگ موسمیات کے قومی مرکز کے تحت کام کرتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: