Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف جے آئی ٹی میں پیش

اسلام آباد..وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب پانا مہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ شہباز شریف کسی پروٹوکول کے بغیر پہنچے۔و زیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے، جو بعدازاں واپس لوٹ گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کیس کے حوالے سے متعلقہ ریکارڈ، دستاویزات اور مواد لائے ہیں ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا جے آئی ٹی دبئی میں گلف اسٹیل ملز کے قیام اور فروخت کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی۔شہباز شریف حدیببیہ پیپر ملز کے ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیںان سے حدیبیہ ریفرنس کے حوالے سے بھی سوالات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ 22 جون کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ جے آئی ٹی نے کپیٹن صفدر 24 جبکہ سینیٹر رحمان ملک 23 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

شیئر: