کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے سوڈان اور چاڈ میں امدادی سامان کی تقسیم
’سوڈان کے نہر النیل صوبے کے شہر کبوشیہ میں 500 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق۹
کنگ سلمان سینٹر نے سوڈان اور چاڈ میں غذائی امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوڈان کے نہر النیل صوبے کے شہر کبوشیہ میں 500 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’تقسیم شدہ سامان سے 2875 افراد اٹھایا ہے‘۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے جمہوریہ چاڈ کے انجمینا شہر میں 700 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم شدہ سامان 4200 افراد کے لیے کافی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسی طرح سوڈان کے شمالی علاقے میں 442 غذائی پیکٹ تقسیم کئے ہیں جو 2532 افراد کے لیے کافی ہے‘۔