Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان حج مشن ہسپتال میں شعبہ امراض قلب قائم کیا جائے

سکریٹری مذہبی امور نے پاکستان حج مشن اور ہسپتال کا معائنہ کیا (فوٹو: وزارت مذہبی امور)
پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر حج آپریشن 2024 کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔
انہوں نے پاکستان حج مشن مدینہ منورہ اور مرکزی ہسپتال کا معائنہ کیا۔ حج مشن کے مختلف شعبوں معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔
وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ہدایت کہ ’آئندہ سال مدینہ منورہ کے حج مشن ہسپتال میں شعبہ امراض قلب قائم کیا جائے‘۔
انہوں نے مدینہ منورہ میں رہائشی انتظامات پر عازمین حج کی تعریف پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن  کے زیر انتظام مکہ اور مدینہ میں ایک ایک مرکزی ہسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔
عازمین حج کی دیکھ بھال اور سہولتوں کے لیے وزارت مذہبی امور کے 166 حج میڈیکل مشن کے 375 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف، 511 معاونین حج مکہ، مدینہ اور جدہ میں چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں۔ 

شیئر: