Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے سوڈان میں فری میڈیکل کیمپ

’کیمپ پورٹ سوڈان میں قائم کیا گیا جس میں 70 کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے سرجری پروجیکٹ کے رضاکار طبی عملے کے تعاون سے سوڈان میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عام سرجری کے لیے مختص فری میڈیکل کیمپ میں 16 افراد پر مشتمل طبی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فری میڈیکل کیمپ پورٹ سوڈان میں قائم کیا گیا جس سے کے تحت اب تک 70 کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں‘۔
قبل ازیں کنگ سلمان سینٹر کے تحت اردن میں شامی پناہ گزینوں کے لیے الزعتری  کیمپ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں 20 افراد پر مشتمل طبی عملے نے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
 

شیئر: