ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی
دونوں ٹیمیں رواں ایونٹ میں پہلی مرتبہ مدمقابل ہیں (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو)
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی ہے۔
بنگلہ دیش ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی۔
امریکی شہر نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے توحید ہردوئے 37، محموداللہ 20 اور نجم الحسن شانتو 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگہ دیش کے سات بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان ایڈن مارکرم 4، ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبز 0، 0 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب نے 3، تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
دونوں ٹیمں رواں ایونٹ میں پہلی دفعہ آمنے سامنے تھیں۔
رواں ایونٹ میں اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سری لنکا اور نیدر لینڈز کے خلاف اپنے میچز جیت چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔
ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ 11 مرتبہ آمنے سامنے آئے تاہم جنوبی افریقہ کو تمام میچز میں برتری حاصل رہی ہے۔
بنگلہ دیش کی پلئینگ الیون
تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسن شانتو (کپتان)، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، تنظیم حسن، تسکین احمد اور مستفیز الرحمان بنگکی دیشی پلئینگ الیون کا حصہ تھے۔
جنوبی افریقہ کی پلئینگ الیون
کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور اوٹنیل بارٹمین جنوبی افریقہ کی پلئینگ الیون میں شامل تھے۔